یا نبیؐ نظرِ کرم فرمانا، اے حسنین کے نانا
یا نبیؐ نظرِ کرم فرمانا، اے حسنین کے نانا
زہرا پاک کے صدقے ہم کو، طیبہ میں بلانا
اے حسنین کے نانا
آپ کے در کا میں ہوں بھکاری، آپ ہیں میرے داتا
سارے رشتے ناطوں سے ہے، پیارا اپنا ناطہ
آپ کو تو آتا ہے جن کو، سب کی لاج نبھانا
اے حسنین کے نانا
بے سایہ ہیں لیکن وہ، جگ پر ہے آپ کا سایہ
عرشِ معلیٰ بنا محلہ، دید کو رب نے بلایا
حشر تک نہ ہوگا کسی کا، ایسا آنا جانا
اے حسنین کے نانا
سج گئی ہے میلاد کی محفل، کیا ہے خوب نظارہ
کیف و مستی میں ڈوبا ہے، دیکھو عالم سارا
ڈھونڈ رہی آپ کی رحمت، بخشش کا بہانہ
اے حسنین کے نانا
نسبت کا فیضان ہے دیکھو، خادمِ غوثِ جلی ہوں
کرتا ہے مجھ پہ ناز زمانہ، میں اوصافِ علی ہوں
آپ کی آل کے در کا سگ ہوں، اور سائل ہوں پرانا
یا نبیؐ نظرِ کرم فرمانا، اے حسنین کے نانا
Key Vocabulary Meanings (शब्दार्थ)
Hasnain (حسینن): Imam Hasan and Imam Husain (the beloved grandsons of the Prophet).
Zahra Paak (زہرا پاک): Hazrat Fatima Zahra (the daughter of the Prophet and mother of Hasnain).
Taiba (طیبہ): Another holy name for the city of Medina.
Be-Saaya (بے سایہ): Without a physical shadow (referring to the belief that the Prophet PBUH cast no shadow), yet shielding the whole world under his spiritual shadow.
Arsh-e-Mu'alla (عرشِ معلیٰ): The Highest Heaven / The Throne of Allah (referring to the night of Shab-e-Meraj).
Nisbat (نسبت): Spiritual connection / Devotion.
Gaus-e-Jali (غوثِ جلی): Sheikh Abdul Qadir Jilani (Ghaus-e-Azam).
Aal (آل): The sacred family/lineage of the Prophet.
Sag (سگ): Literally means a follower or servant (expressed with deep humility at the doorstep of the saints).
Sail (سائل): A seeker / beggar at someone's door.
हमें आपकी सहायता की आवश्यकता है। हमारी हौसला अफजाई करने के लिए। पोस्ट को लाइक, कमेंट और शेयर करें। धन्यवाद।
👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️
ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہماری حوصلہ افزائی کرنا۔ پوسٹ کو لائک ، کمنٹ اور شئیر کریں۔ ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہماری حوصلہ افزائی کرنا۔ پوسٹ کو لائک ، کمنٹ اور شئیر کریں۔ شکریہ
👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️
We need your help. To encourage us. Like, comment and share the post. Thank you.
👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️

कोई टिप्पणी नहीं
एक टिप्पणी भेजें