Header Ads

Header ADS
कुरान और सुन्नत की रोशनी में एक आधुनिक गाइड

नात शरीफ पढ़ने के शौकीन के लिए बनाया गया है|

سہارا چاہیے سرکار زندگی کے لیے


سہارا چاہیے سرکار زندگی کے لیے تڑپ رہا ہوں مدینے کی حاضری کے لیے


حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے سلام کے لیے حاضر غلام ہو جائے

نصیب والوں میں میرا بھی نام ہو جائے جو زندگی کی مدینے میں شام ہو جائے

میں شاد شاد مروں گا گر دمِ آخر زباں پہ جاری محمدﷺ کا نام ہو جائے

سہارا چاہیے سرکار زندگی کے لیے تڑپ رہا ہوں مدینے کی حاضری کے لیے

وہ بزمِ خاص جو دربارِ عام ہو جائے امید ہے کہ ہمارا سلام ہو جائے

ادھر بھی اک نگاہِ لطفِ عام ہو جائے کہ عاشقوں میں ہمارا بھی نام ہو جائے

تیرے غلام کی شوکت جو دیکھ لے محمود ابھی ایاز کی صورت غلام ہو جائے

میں قائل آپ کے روضے کا ہوں وہ قائلِ طور کلیم سے نہ کسی دن کلام ہو جائے

مدینے جاؤں پھر آؤں دوبارہ پھر جاؤں تمام عمر اسی میں تمام ہو جائے

بلاؤ جلد مدینے میں ہے امیر کو خوف کہیں نہ عمرِ دو روزہ تمام ہو جائے

تمہاری نعت پڑھوں میں سنوں لکھوں ہر دم یہ زندگی میری یوں ہی تمام ہو جائے

میری نمازِ جنازہ کی یوں عبادت ہو کہ دو جہاں کے آقا امام ہو جائیں

سہارا چاہیے سرکار زندگی کے لیے تڑپ رہا ہوں مدینے کی حاضری کے لیے

پیا راجا وہ جیا نے پیا جو مرشد نے عطا مجھے بھی شہا ایسا جام ہو جائے

سہارا چاہیے سرکار زندگی کے لیے تڑپ رہا ہوں مدینے کی حاضری کے لیے

نوٹ: اس خوبصورت کلام میں مدینہ منورہ کی حاضری کی تڑپ اور بارگاہِ رسالتﷺ میں انتہائی عاجزی اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے، خاص طور پر آخری اشعار میں شاعر "امیر" (امیر مینائی) نے اپنے خوف اور دلی تمنا کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔
www.naatlikho.blogspot.com

हमें आपकी सहायता की आवश्यकता है।  हमारी  हौसला अफजाई करने के लिए। पोस्ट को लाइक, कमेंट और शेयर करें। धन्यवाद।

👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️

ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہماری حوصلہ افزائی کرنا۔ پوسٹ کو لائک ، کمنٹ اور شئیر کریں۔ ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہماری حوصلہ افزائی کرنا۔ پوسٹ کو لائک ، کمنٹ اور شئیر کریں۔ شکریہ

👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️

We need your help. To encourage us. Like, comment and share the post. Thank you.

👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️👍💬♻️

Blogger द्वारा संचालित.